Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ میں گوڈ گورننس کس طرح آئے گی، مراد علی شاہ کا ٹویٹ میں سوال

سندھ میں گوڈ گورننس کس طرح آئے گی، مراد علی شاہ کا ٹویٹ میں سوال
January 18, 2018

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹ میں سوال کیا کہ یہ صرف سندھ میں ہی کیوں ہو رہا ہے۔ گوڈ گورننس کس طرح آئے گی ؟ ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کے حکم پر وزیر اعلی سندھ نے دل کا حال ٹویٹ کر کے بیان کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نہ چیف سیکریٹری تبدیل کر سکتی ہے نہ آئی جی سندھ کو ہٹا سکتی ہے۔ سیکریٹری آبپاشی، انڈسٹری اور بلدیات کا تبادلہ بھی نہیں کر سکتی اور عدالتی حکم کے بغیر ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی نہیں ہٹایا جا سکتا۔
وزیر اعلی سندھ نے سوال کیا کہ یہ صرف سندھ میں ہی کیوں ہے۔ اس طرح سندھ میں گڈ گورننس کیسے آئے گی ؟۔