Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں گورنر راج لگا تو نتائج خراب نکلیں گے : قائم علی شاہ

سندھ میں گورنر راج لگا تو نتائج خراب نکلیں گے : قائم علی شاہ
December 20, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے۔ ڈی جی رینجرز نے ملاقات میں اختیارات پر اطمینان کا اظہارکیا‘ رینجرز کے اختیارات میں کمی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مین پاور رینجرز کے پاس ہے اور وہ تسلیم بھی کررہے ہیں۔ کراچی آپریشن کے آغاز میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نے مجھے کپتان بنایا تھا مگر دوران آپریشن کپتان کا سر کہاں اور کپتان کہاں اس کا پتہ ہی نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت گردوں اور اغوا برائے تاوان کے خلاف بھرپور آپریشن کرسکتی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کی موجودگی میں سندھ میں گورنر راج لگایا گیا تو اس کے نتائج خراب نکلیں گے۔