Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'سندھ میں گورنر راج لگانا مذاق کی بات نہیں'

'سندھ میں گورنر راج لگانا مذاق کی بات نہیں'
December 27, 2015
سکھر (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانا کوئی مذاق کی بات نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو گورنر راج لگانے والوں کا بھی جلد حساب کتاب ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کو بچانے کے لئے قربانی دی۔ جمہوریت کے بل بوتے پر حکمرانی کرنے والوں کی سیاست کی وجہ سے جمہوریت کے ساتھ وفاق کو بھی خطرہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ وفاق کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کو کوئی بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ سندھ میں گورنر راج لگانا کوئی مذاق کی بات نہیں۔ ایسا ہوا بھی تو کوئی فکر نہیں‘ گورنر راج لگانے سے راستہ کھل جائے گا اورایسا کرنے والوں کا بھی جلد حساب کتاب ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ کے ساتھ زیادتی کے ازالے کے لئے خود مداخلت کریں۔ اگر وزیر اعظم نے مداخلت نہ کی تو انہیں فیڈریشن کو کمزور کرنے کا ذمہ دار سمجھوں گا۔