Wednesday, September 28, 2022

سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 118 ہوگئی

سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 118 ہوگئی
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مجموعی تعداد 118 ہوگئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکورونا کے 622 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر پیغام میں کہا کہ اب تک 57 ہزار 761 ٹیسٹ کیے، 6 ہزار 675 مثبت آئے، آج 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار کر زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں کل کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 118 ہے، 118 انتقال کرنے والے کل مریضون کا 1.76 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5262 ہے، 4044 گھروں میں زیرعلاج ہیں، 733 آئیسولیشن مراکز جبکہ اسپتالوں میں 485 مریض زیرعلاج ہیں، 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ 28 اور 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں، ان سب کے ٹیسٹ کے نتیجہ میں 190 مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے، 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان، کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو درخواست کی ہے کہ خدارہ اپنا احتیاط کریں۔