سندھ میں کورونا سے مزید 4 مریضوں کا انتقال، اموات 85 ہوگئیں
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج تین سو اکتالیس نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے، اموات کی تعداد 85 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے، اموات کی تعداد پچاسی ہوگئی، 3 ہزار نو سو چھیالیس مریض زیر علاج ہیں، 24 کی حالت تشویشناک ہے، دو ہزار سات سو پانچ مریض گھروں میں اور آٹھ سو پچیس قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلی مراد علیٰ شاہ کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے، مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی اور لیاری میں کورونا کیسز کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔ لاڑکانہ میں ایک معمر شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ٹیسٹنگ کے لیے جامع پلان پیش اور ہر ضلع میں زیادہ کورونا کیسسز والے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی۔