Friday, December 1, 2023

سندھ میں کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ کردیا گیا

سندھ میں کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ کردیا گیا
May 15, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ کر دیا گیا۔ گورنر عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر دستخط کر دئیے دکان مکان دفتر کے کرائے اور پانی کے بل کی ادائیگی میں رعایت ہوگی، ملازمت سے برخاست نہیں کیا جا سکے گا، رعایت نہ دینے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ گورنر عمران اسماعیل بالاخر مان گئے، سندھ میں کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا اطلاق ملازم کو نوکری سے برخاست کرنے پر پابندی ہوگی، مکمل تنخواہ ادا کرنا ہوگی۔ ایک  لاکھ روپے تک دکان مکان دفتر کے کرائےکی ادائیگی موخر ہوگی، 80 گز کے مکان کا پانی کا بل وصول نہیں کیا جائے گا۔ سندھ امراض ایکٹ کے تحت بھی دس لاکھ روپے جرمانے کا اطلاق شروع ہوگیا ہےمشیر قانون مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات لے رہے ہیں وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے۔ سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف اآرڈیننس کے تحت رعایت نہ دینے والے افراد اداروں پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون پابندیوں اور ایس او پی پر عمل کریں۔