Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں کمزور پراسیکیوشن‘ عدالتیں زیرالتوا مقدمات کے بوجھ تلے دب گئیں

سندھ میں کمزور پراسیکیوشن‘ عدالتیں زیرالتوا مقدمات کے بوجھ تلے دب گئیں
December 26, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت کی نااہلی اور کمزور پراسیکیوشن کے باعث 2015ءمیں ماتحت عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جس سے سائلین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باربار نشاندہی کے باوجود سندھ حکومت پراسیکیوشن کا نظام بہتر نہ کر سکی جس کے باعث مقدمات تاخیر کا شکار ہوتے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سال کے اختتام پر اب تک کے زیرالتوا رہنے والے مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔ سندھ کی ماتحت عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35ہزار 787 ہو گئی۔ رواں سال 20 ہزار 327 نئے مقدمات درج ہوئے۔ سال بھر میں صرف 21 ہزار 583 مقدمات نمٹائے گئے۔ قانونی ماہرین پراسیکیوشن کی نااہلی کو زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ کا سبب قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب بینکنگ اور اسپیشل کورٹس میں مقدمات کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ رواں سال اسپیشل کورٹس میں ایک ہزار 21مقدمات درج ہوئے جبکہ اسپیشل کورٹس میں اب بھی 20 ہزار 842 مقدمات زیرالتوا ہیں تاہم سماعت کی انتہائی سست روی رفتار کے باعث رواں سال صرف اور صرف ایک ہزار 384 مقدمات نمٹائے گئے۔