Sunday, October 2, 2022

سندھ میں کرپشن مافیا نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی نہ بخشا

سندھ میں کرپشن مافیا نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی نہ بخشا
کراچی (92 نیوز) سندھ میں کرپشن مافیا نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بھی نہ بخشا، پنشن، تنخواہوں، اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں اربوں روپے خورد برد کرلئے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 12 ارب 11 کروڑ روپے  کی بدعنوانی کا انکشاف ہوگیا۔ سندھ میں عجب کرپشن کی غصب کہانی سامنے آگئی، کرپشن مافیا نے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی نہ بخشا۔ پنشن، تنخواہ اور دیگر ادائیگیوں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ  کر لئے گئے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 12 ارب 11 کروڑ روپے کی بدعنوانیاں سامنے آ گئیں۔ مالی سال 2019-20 کی رپورٹ کے مطابق 3 ارب 92 کروڑ روپے خلاف ضابطہ پنشن کی مد میں ادا کئے گئے۔ ڈی ڈی اوز کے اکائونٹس سے 8 ارب 15 کروڑ روپے کی ادائیگیوں میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا۔ ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈز کی ادائیگی میں بھی 4 کروڑ روپے سے زائد کے بے ضابطگی ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق پنشن، جی پی فنڈز اور دیگر ادائیگیاں غیر متعلقہ افراد کو کی گئیں۔