Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں چنگ چی رکشے چلانے کی مشروط اجازت

سندھ میں چنگ چی رکشے چلانے کی مشروط اجازت
February 11, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے چنگ چی اور سی این جی رکشوں کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ صوبائی حکومت نے فور پلس ون چنگ چی رکشہ اور فور پلس ون سی این جی رکشوں کو سڑکوں پر چلانے کی مشروط اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے چنگ چی اور سی این جی رکشوں کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے فور پلس ون چنگ چی رکشہ اور فور پلس ون سی این جی رکشوں کو سڑکوں پر چلانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فور پلس ون سے زائد سیٹوں والے رکشے خطرنا ک ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔