سندھ میں پولیس کی سرپرستی میں بھرپور دھاندلی ہوئی : عارف علوی

کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے الزام لگایا ہے کہ سندھ میں پولیس اور حکومت کی سرپرستی میں بھرپور دھاندلی ہوئی ،پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ میں عوام نے مستردکردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی ائی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ریٹرننگ آفیسرز کے پاس شکایات اور ہائی کورٹ کے احکامات لے کر گئے تھے تاہم شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔
ان کو کہنا تھا کہ کشمور میں پولنگ اسٹیشن پندرہ کلومیٹر دور بنائے گئے دھاندلی روکنے پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا۔ سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام الدین شیخ کا بیٹا ارسلان شیخ پولنگ اسٹیشنوں میں آتا او رجاتا رہاجسے روکنے والا کوئی نہیں تھا ، پیپلز پارٹی کے نواب وسان پولنگ عملے کو دھمکیاں دیتے رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہوتے تو جانی نقصان نہ ہوتا۔