سندھ میں نگران کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے پا گیا ، ارکان کی تعداد8 ہو گی
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں نگران کابینہ کی تشکیل،معاملہ طے پاگیا،ارکان کی تعداد صرف آٹھ ہوگی۔
سندھ کی نگران کابینہ کے ارکان میں خیر محمد جونیجو،مشتاق شاہ ،رحیم بخش بزدار، جمیل یوسف اور ڈاکٹر جنید شاہ شامل ہونگے۔
کرنل ریٹائرڈدوست محمد چانڈیو،ڈاکٹر سعدیہ رضوی اور جان ڈینیئل کو بھی نگران سیٹ اپ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سندھ کی نگران کابینہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی ، گورنر سندھ نگران کابینہ سے حلف لیں گے ۔