Friday, September 13, 2024

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں آج بھی بوٹی مافیا کا راج

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں آج بھی بوٹی مافیا کا راج
July 7, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں آج بھی بوٹی مافیا کا راج رہا۔ سندھ حکومت کے تمام تر دعوے بس دعوے ہی رہے۔

کراچی میں ریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے سوشل میڈیا پر آیا۔ پیپر ساڑے نو بجے شروع ہوا جبکہ پرچہ نو بجے سے بھی پہلے آوٹ ہو گیا تھا۔ چیئرمین میڑک بورڈ شرف علی شاہ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

لاڑکانہ اور قمبر میں میٹرک امتحان میں تیسرے روز بھی بوٹی مافیا سرگرم رہی۔ کیمسٹری کے پرچے میں موبائل فون کے ذریعے بلاخوف خطر نقل جاری رہی۔ نوابشاہ میں بھی تیسرے روز کیمسٹری کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے آوٹ ہو گیا تاہم طالب علموں کمرہ امتحان میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صورتحال  مختلف نہ تھی۔ طالب علم کہیں کھلے عام تو کہیں چھپ کر نقل کرتے رہے۔

نوشہرو فیروز میں تو طالب علموں نے پیپر کے دوران ہی کمرہ امتحان میں ٹک ٹک بنا لی۔ طالب علموں کی بنائی گئی ٹک ٹاک خوب وائرل ہو رہی ہے۔