کراچی (92 نیوز) سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ ہر طرح کی رعایت اور استثنیٰ ختم کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سےمتعلق ترمیمی حکمنامہ جاری کردیا۔ کسی بھی صورت خواتین ،بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلہ فیملیز کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کےغیر ضروری استعمال کی شکایات پر کیا گیا۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے ڈبل سواری پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے،
خواتین اور بچے بیٹھانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر
بلوچستان میں ناک اور منہ ڈھانپے بغیر گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی،
نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔