سندھ میں مزید 90 برآمدی فیکٹریوں کو انڈرٹیکنگ کے تحت کام کی اجازت

کراچی (92 نیوز) سندھ میں مزید 90 برآمدی فیکٹریوں کو جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ کے تحت کام کی اجازت دیدی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیکٹریوں کو اجازت برآمدی آرڈرز پورے کرنے کیلئے دی گئی، تمام فیکٹریاں حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہونگی۔
محکمے کے مطابق فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کا درجہ حرارت چیک، سماجی فاصلہ، ماسک، اور سینیٹائزر دیئے جائیں۔
