Friday, January 27, 2023

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ  کا وقت ختم ہوگیا
کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاح میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر کی 65  نشستوں کے لئے 5 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی ۔ کراچی میں 26 نشستوں جبکہ اندرون سندھ کی 39 نشستوں پر پولنگ ہوئی ۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 90 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے  ۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ پولنگ اسٹیشنز پر 1800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار بھی پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔