Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں صنعتیں لگانے پر عائد پابندی 27 سال بعد ختم

سندھ میں صنعتیں لگانے پر عائد پابندی 27 سال بعد ختم
February 9, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ میں صنعتیں لگانے پر عائد پابندی 27سال بعد ختم ہو گئی اور صنعتیں رجسٹریشن کا دروزاہ کھل گیا ۔
یہ فیصلہ وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریز رجسٹریشن ایکٹ دو سترہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ۔
منظور وسان نے بتایا کہ اب صنعتکار انڈسٹریاں رجسٹرڈ کروانے، ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے اور مقامی افراد کو ملازمت دینے کے پابند ہوں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو صنعتکارا نڈسٹری رجسٹرڈ نہیں کروائے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی ۔ کوئی بھی انڈسٹری دیگر صوبوں کے لوگوں کو ملازمت فراہم نہیں کر سکے گی ۔