Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں سینیٹ کے انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل

سندھ میں سینیٹ کے انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل
March 3, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ میں سینیٹ کے انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل ہق گئی ۔ جیالوں نے ایم کیوایم کی دو پتنگیں کاٹ لیں ۔
سندھ اسمبلی کے ایک سو پینسٹھ ارکان کو ووٹ کا حق حاصل ہو گا ۔ تینتیس امیدواروں کے نام بیلٹ پیپرز پر موجود ہیں۔
سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے امیدوار ہیں ۔
ایوان بالا کے انتخاب سے چند گھنٹے پہلے کراچی سے سب سے بڑی خبر آئی جب ایم کیوایم کی دو ارکان اسمبلی کی سواری وزیر اعلی ہاوس آئی ۔
ارکان سندھ ہیر سوہو اور نائلہ منیر نے ایم کیوایم کے ڈوبتے سیاسی ٹائی ٹینک کو خیر آباد کہہ کر سینیٹ انتخابات میں جیالوں کی سپورٹ کا اعلان کیا ۔
ایم کیوایم کی انٹرا پارٹی لڑائی اور قیادت کے حصول کی جنگ سے بیزار نائلہ منیر نے کہا کہ ایم کیوایم کو مخلص کارکن نہیں چاہیئں ، کامران ٹیسوری انہیں مبارک ہو ۔