سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے ، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا۔
جمہوریت کا ورد
پیپلز پارٹی سے 24گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی
اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندہ ہےجہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ
ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر
کرنے سے بھی روک دیا گیا یہ زرداری جمہوریت کاُنیا رنگ
ہے
جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے۔ یہ زرداری جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔