Saturday, July 27, 2024

سندھ میں رات 8 بجے کے بعد بلا ضرورت باہر نکلنے پر پابندی کا اطلاق

سندھ میں رات 8 بجے کے بعد بلا ضرورت باہر نکلنے پر پابندی کا اطلاق
May 26, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ میں رات 8 بجے کے بعد بلا ضرورت باہر نکلنے پر پابندی کا اطلاق ہوگیا۔

سندھ حکومت کے سخت فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ رات آٹھ بجتے ہی شہریوں کی غیر ضروری نقل و حمل روکنے کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگادئیے صرف ضروری کاموں کیلئے گھروں سے نکلنے والوں کو ہی پوچھ گچھ کے بعد کلئیر کیا جارہا ہے۔

پابندی پر عملدرآمد کیلئے پولیس نے صدر، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل ، کارساز، طارق روڈ، گرومندر، لیاقت آباد، ناظم آباد، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں پکٹس لگا رکھےہیں۔

محکمہ داخلہ نوٹی فیکشن کےمطابق انتہائی ضروری کاموں کے لئے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کےساتھ اجازت ہوگی دس سے زائد افراد کی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

اس سے پہلے شام چھ بجتے ہی گذشتہ روز کی طرح آج بھی شہر کی مارکیٹوں ، دکانوں اور کاروباری مراکز کو بند کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے فیصلے پر دکانداروں نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے کارروائیاں کرتے کلفٹن کے علاقے میں ایک اسکول سمیت توحید کمرشل اور گزری کی علاقے میں چار ریسٹورنٹس کو سیل کردیا، متعلقہ اے سی نے ماڑی پور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ریسٹورنٹ کو سیل کرکے چھ لوکوں کی خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔