Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ میں داعش کےنیٹ ورک کاانکشاف ،سی ٹی ڈی نے53دہشت گردوں پرمشتمل فہرست تیارکرلی

سندھ میں داعش کےنیٹ ورک کاانکشاف ،سی ٹی ڈی نے53دہشت گردوں پرمشتمل فہرست تیارکرلی
October 13, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ میں داعش کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوگیا، سی ٹی ڈی نے ترپن  دہشت گردوں پر مشتمل فہرست تیار کرلی۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں،داعش کے ترپن  دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں میں روپوش ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے سندھ میں داعش کے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا،سی ٹی ڈی کی جانب سے 53 دہشت گردوں پر مشتمل فہرست تیار کرلی ہے ۔ داعش کے نیٹ ورک میں شامل علی رحمان اور طیب نامی نوجوان کا تعلق کراچی سے ہے دونوں دہشت گرد انجینرنگ کےشعبہ سے وابستہ ہیں عبداللہ منصوری اور پٹھان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے  شاہد کھوکر ،محمد عدنان اور محمد اصغر کا حیدرآباد اور کوٹری سے تعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہےمیرپورخاص سے تعلق رکھنے والا بلال بھی داعش کا دہشت گرد ہےسی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔              
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔