Friday, September 20, 2024

سندھ میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے پولیس کا ایک اور دستہ تیار

سندھ میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے پولیس کا ایک اور دستہ تیار
February 22, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے لئے پولیس کا ایک اور دستہ تیار ہو گیا ۔
سندھ کے 819 جوانوں نے تربیت حاصل کر لی جن میں
275 خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ تربیت مکمل کی ۔
رزاق آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔ کچھ نے دہشتگردوں سے نمٹنے کے جوہر دیکھائے تو کچھ نے جرائم پیشہ عناصر کو قابو کر کے دیکھایا ۔
تقریب کے مہمان خصوی آئی جی سندھ نے جوانوں کو مستقبل میں درپیش چینلجز سے نمٹنے کے گر بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی طاقت کو شہر و ملک کی حفاظت کے لیے استعمال کرنا ہے ۔ آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ۔ ملک و قوم کے محافظ ہیں ۔
ادھر اے ڈی خواجہ نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آبادی کے لحاظ سے پولیس کی تعداد کم ہے ۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیےایک جامع پلاننگ کی ضرورت ہے ۔