Thursday, September 29, 2022

سندھ میں تعلیمی تباہ حالی کیخلاف’’فکس اٹ‘‘ کا احتجاج

سندھ میں تعلیمی تباہ حالی کیخلاف’’فکس اٹ‘‘ کا احتجاج

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکاری اسکولوں کی تباہی حالی پراحتجاج کرنےوالوں پرپولیس نے پانی کی توپ چلادی،شیلنگ بھی کی گئی اورکئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

مظاہرین نےپریس کلب سے گورنرہاوس جانےکی کوشش کی توواٹرکینن چلادی گئی۔ مظاہرین نے پانی کی توپ کا مقابلہ توکرلیالیکن پھرپولیس نےشیلنگ کردی۔

فکس اٹ کےعالمگیرکا کہنا تھا تعلیمی معیاری کی بہتری کے لئے گورنرسندھ کواپنی آواز بناناچاہتےتھے۔ پولیس کا کہناتھاکہ مظاہرین ریڈ زون میں جاناچاہتےتھے جس کی اجازت نہیں۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ سندھ میں تعلیم کی تباہ حالی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نےمطالبہ کیاکہ وزراور سرکاری افسران کے بچوں کو بھی سرکاری اسکولوں میں داخل کروایاجائے۔