Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ میں ترقیاتی کاموں کیلئے جو کہا پورا کر کے دکھاﺅں گا : مراد علی شاہ

سندھ میں ترقیاتی کاموں کیلئے جو کہا پورا کر کے دکھاﺅں گا : مراد علی شاہ
August 22, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد پورے سندھ میں ترقیاتی کام ہونگے۔ دن رات ایک کریں گے۔ جو بھی کہیں گے پورا کر کے دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں مسائل یکساں ہیں۔ جو مسائل سندھ کے ہیں وہ پنجاب میں بھی ہیں۔ سندھ میں ترقیاتی کام کرا رہے ہیں۔ جو کہیں گے کر کے دکھائیں گے۔ کراچی میں ترقیاتی کام لوگوں کو ضرور نظر آئیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے جلد مکمل ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ کام کرنے والے افسروں کو ہی محنت کا ثمر ملے گا۔ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔