Wednesday, December 7, 2022

سندھ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اس ماہ بل وصول نہ کریں ،وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اس ماہ بل وصول نہ کریں ،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( 92 نیوز)  وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اس ماہ بجلی کے بل وصول نہ کریں، سوئی سدرن گیس کمپنی دو ہزار روپے تک والے صارفین سے بل وصول نہ کریں ، انہوں نے مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل کی وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے قائم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

سندھ حکومت نے وفاقی اداروں سےرواں ماہ کےبل وصول نہ کرنے کی اپیل کردی ، وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ کے الیکٹرک کےپانچ ہزار روپے تک بل اس ماہ نہ لیےجائیں ، سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی اس ماہ بجلی کےبل وصول نہ کریں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اس ماہ دوہزار روپے تک والےصارفین سےبل وصول نہ کریں ، مراد علی شاہ نے کہاکہ چھوٹی دکانوں اور گھروں کےمالکان بھی کرائےکی وصولی میں رعایت دیں۔

کورونا سےنمٹنےکےلئے وزیراعلی سندھ نےمخیر حضرات اوراداروں سےبھی مدد مانگ لی ، ویڈیوپیغام میں مراد علی شاہ نےکہاکہ اس وبا سے نمٹنے کےلئے سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے کےتمام پیرا میڈیکل اسٹاف سےبھی مدد مانگ لی ہے ، محکمہ صحت سندھ نے90روز کی کانٹریکٹ ملازمت کی پیشکش کردی ،  مقررہ ڈگری،تجربےکےحامل  لیب ٹیکنالاجسٹ اور لیب ٹیکنیشنز سےدرخواستیں طلب کرلیں۔

پہلے مرحلے میں پانچ سو پیرامیڈیکل اسٹاف کوبھرتی کیاجائےگا۔