Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ میں اسکولز کھولے گئے تو کارروائی ہو گی ، وزیر تعلیم سعید غنی

سندھ میں اسکولز کھولے گئے تو کارروائی ہو گی ، وزیر تعلیم سعید غنی
May 31, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا سندھ میں اسکولز کھولے گئے تو کارروائی ہو گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس  پڑے۔ کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وزیر اعظم  پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزراء پر سنگین الزامات عائد کر دئیے اور کہا  چینی چوری میں ملوث جو لوگ عوام سے پیسے لوٹتے ہیں ، وہ عمران خان پر خرچ کرتے ہیں عثمان بزدار ،اسد عمر ،حفیظ شیخ  کے اور رزاق داؤد کےخلاف تحقیقات کی جائیں ۔ سعید غنی بولے چینی کمیشن رپورٹ میں حکومتی ذمےداروں کا تعین نہیں کیا گیا جبکہ  ہم نے جےآئی ٹیز بھگتی ہیں اور آج بھی بھگت رہے ہیں۔ نیب کا وفاقی وزرا کو گرفتار نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اس سال کوئی اسپیشل امتحان نہیں ہو گا۔ دسویں اور بارہوں جماعت کے طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبروں سے پروموٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ  نے آٹا چینی بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کہتی  ہیں حکومت نے بحران میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دیئے ہیں۔