Wednesday, September 28, 2022

سندھ فوڈ فیسٹول میں مہمانوں کی تواضع سندھی کھانوں سے کی گئی

سندھ فوڈ فیسٹول میں مہمانوں کی تواضع سندھی کھانوں سے کی گئی
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ۔ فیسٹول میں مہمانوں کی تواضع روایتی سندھی کھانوں سے کی گئی ۔مہمانوں کو سندھ کا مشہور مشروب تھادل بھی پیش کیاگیا۔ رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائمخانی نے کہاکہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح سندھی ثقافت کا فروغ ہے ۔ ہوٹل مینجر کا کہنا تھا کہ سندھی کھانوں سے میزبانی کا مقصد مہمانوں کو سندھ کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے ۔