Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ سے نیب کا خاتمہ صوبائی معاملہ ہے: مراد علی شاہ

سندھ سے نیب کا خاتمہ صوبائی معاملہ ہے: مراد علی شاہ
July 16, 2017

کراچی (92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں خواہش ہے پانامہ کیس میں عدالت خود ملزموں کو سزائیں دے، سندھ میں وفاق کا نمائندہ سندھ کے مفاد میں دلچسپی نہیں دکھارہا۔ سندھ سے نیب کا خاتمہ صوبائی معاملہ ہے۔

میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں نیب دفن ہوچکا، خواہش ہے عدالت خود ہی ملزموں کو سزائیں دے۔۔

انہوں نے نیب منسوخی بل پر گورنر سندھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔ کہتے ہیں سندھ میں وفاق کا نمائندہ سندھ کے مفاد میں دلچسپی نہیں لے رہا۔۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایک سو چودہ میں چار جماعتوں کو شکست دی، دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخاب میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے۔