Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ سیکرٹریٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ مشکوک قرار

سندھ سیکرٹریٹ  کی عمارت میں لگنے والی آگ مشکوک قرار
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ سیکرٹریٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ مشکوک قرار دے دی گئی  ، فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے عمارت کے 6 فلورز پر آگ نہایت تیزی سے اور ایک ہی طرح سے لگی جبکہ ہر فلور پر کاغذات کے بنڈل آگ کی لپیٹ میں تھے ۔

فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے سندھ سیکڑیریٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ کی رپورٹ جاری کر دی  جس میں بتایا گیاکہ 24 فروری کو 5 بج کر 48 منٹ پر فائر ہیڈ کوارٹر کو اسلام الدین نے آگ لگنے کی اطلاع دی  جس پر فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر سینٹرل فائر اسٹیشن اور دیگر فائر اسٹیشنز سے فائربریگیڈ روانہ کیں ۔

فائر بریگیڈ کا عملہ جب موقعے پر پہنچا تو دیکھا کہ  عمارت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا تھا  اور لفٹ ڈک کے سیدھے ہاتھ پر بڑی تعداد میں دفتری دستاویزات پڑے تھے جن میں  آگ بھڑکی ہوئی تھی ۔

فائر بریگیڈ عملے کے لیے سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ تمام چھ فلور پر آگ نہات تیزی سے اور ایک ہی طرح سے آگ لگی ہوئی تھی ۔

حیرت انگیز طور پر ہر فلور پر کاغذات کے بنڈل آگ کی لپیٹ میں تھے یہاں تک کہ لوہے کے کیبنٹ بھی آگ کی لپیٹ میں تھے ۔

اس ساری صورتحال کی وجہ سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں ،  تاہم اس ساری صورتحال کے برعکس فائر بریگیڈ عملے نے بروقت آگ پر قابو پایا اورآگ لگنے سے کسی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ سیکڑیریٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔