Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ سندھ اسمبلی تک پہنچ گئی

سندھ سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ سندھ اسمبلی تک پہنچ گئی
March 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ سندھ اسمبلی تک پہنچ گئی ۔ سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن میں سندھ سیکرٹریٹ کی آتشزدگی کے معاملے پر گرماگرمی ہوگئی۔

نصرت سحرعباسی نے تحریک التواپیش کی تو نثارکھوڑونے مخالفت کردی۔شہلارضا نے کہاکہ آگ تو پہلے بھی لگتی رہی ہیں سیکرٹریٹ میں لگنےوالی آگ سے لوگوں کو آگ نہیں لگنی چاہے ۔ اکثریت نہ ہونے پر تحریک التوا مسترد کردی گئی۔

نصرت سحر عباسی نے انکشاف کیاکہ خیرپور میں بلاول بھٹو کے نام پربننے والے پارک کی زمین پر قبضہ ہوگیاہے ، قبضہ کرکے مکانات تعمیر کرنے والے بااثر اور پیپلزپارٹی کا رہنما ہیں۔

نثارکھوڑو نےپارک کی زمین پرقبضے کااعتراف کیااوربتایاکہ قبضہ جلد ختم کروادیں گے۔

سکھر سینٹرل جیل سے تین قیدیوں کا جعلی عدالتی حکمنامے پر رہا ہونے کاانکشاف ہوا ،  وزیرجیل خانہ جات نے تحریری اعتراف کرتے ہوئےبتایاکہ 2012 میں جعلی آرڈر پر قیدیوں کی رہائی ہوئی ۔

جعلی ریلیز آرڈر پر قیدیوں کو رہا کرنے  میں ملوث ملزمان کو اینٹی کرپشن کورٹ نے سزا بھی دی۔