Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ سرکار نے تین سرکاری اسپتالوں کے فرانزک آڈٹ کو انتقام قرار دیدیا

سندھ سرکار نے تین سرکاری اسپتالوں کے فرانزک آڈٹ کو انتقام قرار دیدیا
February 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ سرکار نے وفاق کی جانب سے کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے فرانزک  آڈٹ کو  سیاسی انتقام قرار دیدیا۔ وفاقی حکومت کی کراچی میں دلچسپی ہوئی تو سرکاری اسپتالوں کی بہتری کی تھان لی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل  کو کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے 10 سال کا فرانزک آڈٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق  جناح اسپتال ، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بہتری کیلئے پانچ رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی  جائے گی ، تینوں اسپتالوں کے فنڈز بڑھیں گے اور وفاق مشینری بھی  دے گا۔ ادھر سندھ حکومت نے شدید رد عمل دیتے ہوئے  فرانزک آڈٹ کو سیاسی انتقام قرار دے دیا ، مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم کو اسپتالوں کی کارکردگی سے کوئی غرض نہیں ،صرف سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ۔