Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ ریونیوبورڈ کا ٹیکس دہندگان کیلئے رعایتی پیکیج کا اعلان

سندھ ریونیوبورڈ کا ٹیکس دہندگان کیلئے رعایتی پیکیج کا اعلان
June 1, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ ریونیوبورڈ نے ٹیکس دہندگان کیلئے رعایتی پیکیج کا اعلان کردیا، سندھ ریونیو بورڈ نے سرچارج کی ادائیگی 100فیصد معاف کردی۔ قابل ادائیگی ٹیکس پرجرمانے کی ادائیگی بھی معاف، قید اور پراسکیوشن سے بھی استثنیٰ دیدیا، سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس رعایت پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رعایتی پیکج کے تحت سروس پروائیڈرز، ود ہولڈنگ ایجنٹس اور ٹیکس دہندگان کو رعایت ملے گی۔ 30 مئی تک قابل ادائیگی ٹیکس پر ڈیفالٹ سرچارج وصول نہیں کیا جائے گا، ٹیکس دہندگان رعایتی پیکج سے 30 جون تک فائدہ اٹھاسکیں گے۔ 31 مئی تک واجب الادا ٹیکس 15جون تک جمع کرانے پر ڈیفالٹ سرچارج نہیں لیا جائے گا۔ 16 سے 22 جون تک واجب الادا ٹیکس جمع کرانے پر 95 فیصد ڈیفالٹ سرچارج وصول نہیں کیا جائے گا۔ 23 سے 30 جون کے دوران واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی پر ڈیفالٹ سرچارج میں 90 فیصدرعایت دی جائے گی۔