Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ رینجرز کی کراچی میں کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ جاری

سندھ رینجرز کی کراچی میں کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ جاری
December 28, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرز نے کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں ایک سو باون  خطرناک ملزموں کو ہلاک کردیا کارروائی میں رینجرز کے بارہ اہلکا ر شہید ہوئے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ رینجرز نے سال دوہزار پندرہ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ پیش کردی ۔ رینجرز رپورٹ کے مطابق رواں برس دہشت گردوں سے انہتر مقابلے ہوئے ۔ مقابلوں میں ایک سو باون  دہشت گردوں اور جرائم پیشہ  افراد ہلاک ہوئے  کارروائیوں میں رینجرز کے بارہ جوان شہید ہوئے جبکہ بیس زخمی ہوئے ۔ رواں برس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2765 ہتھیار برآمد کیے گئے  برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں مشین گن ، ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، اسنائپر رائفل ، جی تھری، آرپی جی سیون ، یونی بیرل راکٹ لانچر شامل ہیں  ۔ چھاپہ مار کارروائیوں میں آوان بم ، آئی ای ڈی ،  ڈیٹونیٹرز ، ہینڈ گرینیڈ ,بلٹ پروف جیکٹس اور ایک لاکھ 92 ہزار 944 گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔رینجرز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تاوان کے لیے اغوا کئے گئے 18 مغوی افراد کو بھی بازیاب کروایا ۔