Monday, January 30, 2023

سندھ رینجرز کا کراچی میں سرچ آپریشن ، مشتبہ افراد کی کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ

سندھ رینجرز کا کراچی میں سرچ آپریشن ، مشتبہ افراد کی کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ

کراچی (92 نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی۔

 ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاقت آباد، بلدیہ، اورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، بن قاسم ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ ملیر، کلفٹن، گڈاپ، گلبرگ، کیماڑی، لیاری، صدر اور گردونواح میں بھی آپریشن کیا گیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہے۔ مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔