Friday, September 30, 2022

سندھ رینجرز کا چھاپہ، 74 ہزار سرجیکل ماسک، 200 انفلوژن واٹر ڈرپ برآمد

سندھ رینجرز کا چھاپہ، 74 ہزار سرجیکل ماسک، 200 انفلوژن واٹر ڈرپ برآمد
کراچی (92 نیوز) شوروم ہے یا ماسک کا گودام؟۔ سندھ رینجرز نے ماسک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کیں، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں شوروم پر چھاپہ مار کر 74 ہزار سرجیکل ماسک، 200 انفلوژن واٹر ڈرپ برآمد کرلیے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حفاظتی ماسک ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف پی ای سی ایچ بلاک 2 میں رینجرز نے کار شو روم پر چھاپہ مارا، ایک ملزم گرفتار کرلیا، جس کی نشاندہی پر گلشن اقبال سے 74 ہزار سرجیکل ماسک، 200 انفلوژن واٹر ڈرپ برآمد کرلیں۔ ملزم محمد عثمان شور روم مالک مزمل امام کے ساتھ مل مہنگے داموں ماسک فروخت کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق واٹر پمپ چورنگی سے مہنگے ماسک بیچنے والے ایک دکاندار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔