Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ رینجرز نے 90روزہ ریمانڈ پر تحویل میں موجود ملزموں کی فہرست جاری کر دی

سندھ رینجرز نے 90روزہ ریمانڈ پر تحویل میں موجود ملزموں کی فہرست جاری کر دی
April 26, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ رینجرز نے نوے دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں موجود ملزموں کی فہرست جاری کردی ۔ رینجرز حکام کے مطابق ساٹھ ملزموں کے اہل خانہ کو جیل قوانین کے مطابق ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور تحویل میں لئے گئے ملزموں کے سہولت کاروں کی فہرست جاری کردی۔ فہرست کے مطابق ساٹھ ملزم نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔ تحویل میں لئے گئے ملزموں میں 13 ملزم سینٹرل جیل کراچی میں جبکہ 47 ملزم میٹھا رام ہاسٹل میں قائم سب جیل میں ہیں۔ ملزموں کے ریمانڈ کی مدت 16 مئی 2016ءسے 11 جولائی 2016ءکے درمیان مکمل ہوگی۔ تحویل میں لیے گئے تمام ملزموں کے اہل خانہ کو جیل قوانین کے مطابق ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت حاصل ہے۔ نثار مورائی‘ شاہد پاشا، سعید بھر م، منہاج قاضی، عذیر بلوچ، فہیم مرچی، ناصر کھجی، عاطف چارلی، خرم موٹا سمیت دیگر خطرناک دہشت گرد اور ان کے معاونین شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔