Saturday, December 3, 2022

سندھ رینجرز نے 2013سے اب تک 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے

سندھ رینجرز نے 2013سے اب تک 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرزنے دو ہزار تیرہ سےجاری کراچی آپریشن میں اب تک آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلرزگرفتارکئے،جن کی اکثریت کاتعلق سیاسی ،مذہبی اورکالعدم جماعتوں سےنکلا۔ ترجمان رینجرزکےمطابق پانچ ستمبردوہزارتیرہ میں سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کاآغازکیاگیا،جس میں مربوط حکمت عملی اورانٹیلی جنس بنیادپرعسکری ونگز ٹارگٹ کلرز اورجرائم پیشہ عناصر کےخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان کےاعلامیہ میں بتایاگیاکہ آپریشن میں اب تک کی کارروائیوں میں آٹھ سواڑتالیس ٹارگٹ کلرز گرفتارہوئے،جنہوں نے سات ہزاردوسوچوبیس افرادکےقتل کااعتراف کیا،ملزموں کوقانونی چارہ جوئی کے بعدپولیس کےحوالےکیاگیا۔ ترجمان نےشہریوں سےدرخواست کی کہ جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی کی اطلاع رینجرزہیلپ لائن "1101"۔واٹس ایپ نمبر03162369996۔یا ای میل ایڈریس Ranger’[email protected] پر دیں۔