Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ رینجرز نے کراچی میں امن لانےکیلئے کلیدی کردار ادا کیا : کورکمانڈر کراچی

سندھ رینجرز نے کراچی میں امن لانےکیلئے کلیدی کردار ادا کیا : کورکمانڈر کراچی
December 12, 2016

 کراچی(92نیوز)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہےکہ سندھ رینجرز نے کراچی میں قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تفصیلات کےمطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،جہاں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر کراچی کو عید میلاد النبیؐ کے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی،جس پر کور کمانڈر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز نے کراچی کے قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا، رینجرز کے افسران، عہدیداران اور جوان داد کے مستحق ہیں، کور کمانڈر نے کہا کہ سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں کراچی آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہے۔