Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ  رینجرز نے حیدر آباد کو بڑی  تباہی  سے بچا لیا، خودکش حملہ آور ہلاک ،جیکٹ ناکارہ بنادی گئی

سندھ  رینجرز نے حیدر آباد کو بڑی  تباہی  سے بچا لیا، خودکش حملہ آور ہلاک ،جیکٹ ناکارہ بنادی گئی
December 16, 2016

حیدرآباد(92نیوز)سندھ  رینجرز نے حیدر آباد کو بڑی  تباہی  سے بچا لیا،امانی شاہ کالونی قبرستان میں جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے  برآمد ہونے والی  خودکش جیکٹ  ناکارہ  بنا دی گئی ،رینجرز کے مطابق خود کش بمبار امام بارگاہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

تفصیلات کےمطابق لطیف آباد یونٹ نمبر 11 میں امانی شاہ قبرستان کے قریب  رینجرز کے جوانوں نے موٹر سائیکل سوار دومشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا  تو انہوں نے رینجرز  اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور  گاڑی پر دستی بم سےحملہ کیا، رینجرز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس میں خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا، واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش جیکٹ میں 5 سے 7 کلو بارودی مواد تھا اور اگریہ پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا ۔   ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خودکش بمبار کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے ادھر ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ وہاب علی ميں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔