سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو لیگل نوٹس بھیج دیا

کراچی(92نیوز)سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو نجی ٹی وی چینل پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔وسیم اختر نے 29ستمبر 2015 کو ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور قانون و آئین سے ماورا اقدامات اٹھانے کا الزام لگایا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز جو ملکی سالمیت کے لیے کام کرنے والا ایک ادارہ ہے اس پر الزام مورال اور کردار کو داغدار کرنے کی سازش تھی جس پرقانونی نوٹس بھجوایا دیا گیا ہے۔