Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور رینجرز کو پورے اختیارات دے : شیخ رشید ،فیصل واوڈا

سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور رینجرز کو پورے اختیارات دے : شیخ رشید ،فیصل واوڈا
August 2, 2016
راولپنڈی(92نیوز)رینجرز اختیارات پر وفاق اور سندھ کے تنازع کوشیخ رشیدنےصورتحال کوتشویشناک قراردیدیا۔  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کےناخن لے،رینجرزکواختیارات دے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کوئی جرم کرکےاندرونِ سندھ بھاگ جائےتواسےچھوڑدیں؟۔۔ملک کیلئےقربانیاں دینے والوں کورسواکیاجارہاہے سندھ نےمعاملات نہ سنبھالےتوحالات سنگین ہوجائینگے۔ دوسری طرف رینجرز اختیارات کے معاملے پر تحریک انصاف وفاق اور حکومت سندھ  دونوں پر برس پڑی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وفاق اورسندھ حکومت ڈرامے بازی کررہی ہیں۔ سندھ حکومت نےصوبےکومجرموں کےرحم وکرم پرچھوڑدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثاردھمکیاں دےرہے ہیں،ایکشن کیوں نہیں لیتے۔