سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ پر شہریوں کا عدم اعتماد

کراچی ( 92 نیوز)سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی ، یومیہ 6550ٹیسٹ کی صلاحیت ہونے کے باوجود 5 ہزار سے بھی کم ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔
سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ پر شہریوں نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ، کورونا ٹیسٹ کے مشکوک نتائج سے ٹیسٹنگ میں کمی آگئی ، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹریز کی تعداد تو بڑھا دی گئی لیکن کورونا ٹیسٹ بڑھنے کی بجائے کم ہونے لگے ۔
کراچی حیدرآباد، لاڑکانہ اور گمبٹ کی 13 لیبارٹریز میں یومیہ 6 ہزار 500 سے زائد ٹیست کیے جاسکتے ہیں لیکن گزشتہ13 روز میں تقریباً 15 ہزار ٹیسٹ کم کیے گئے جبکہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17241 تک پہنچ گئی ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے 280 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 136 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 36 وینٹی لیٹر پر ہیں ۔