Sunday, September 25, 2022

سندھ حکومت کی، ناں ، کے بعد وفاقی حکومت کا رینجرز کو ایگزیکٹو آرڈرکےذریعے اختیارات دینے پر غور

سندھ حکومت کی، ناں ، کے بعد وفاقی حکومت کا رینجرز کو ایگزیکٹو آرڈرکےذریعے اختیارات دینے پر غور
اسلام آباد(92نیوز)رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کے پس وپیش کے بعد وفاق نے خود اقدام  پر غور شروع کردیا  ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اختیارات دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان رینجرز کے اختیارات کا تنازع شدت اختیار کرگیا ایک جانب تو کراچی آپریشن داؤ پرلگا ہوا ہے تو دوسری طرف تاجر برادری اور شہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہےسندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت ازخود اقدام کرنے پر غور کررہی ہے اس سلسلے میں قانونی مشاورت بھی جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو اڑتالیس اور ایک سو انچاس کی ضمنی شق چار کے تحت وفاقی حکومت ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے پر غور کررہی ہے جس کے ذریعے رینجرز کو ملک بھر میں دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن کے اختیارات دینے پر غور کررہی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔