Saturday, July 27, 2024

سندھ حکومت کی طرف سے فنڈز ریلیز نہ ہونےپر بلدیہ عظمیٰ کا خزانہ خالی ہوگیا  

سندھ حکومت کی طرف سے فنڈز ریلیز نہ ہونےپر بلدیہ عظمیٰ کا خزانہ خالی ہوگیا  
February 2, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت کی جانب سےفنڈزریلیز نہ کرنےپر بلدیہ عظمیٰ کراچی کاخزانہ خالی ہوگیا،ایڈمنسٹریٹرنےفوری طورپر ڈھائی ارب روپےکی خصوصی گرانٹ مانگ لی۔ تفصیلات کےمطابق ملک کی سب سےبڑی بلدیہ عظمیٰ کراچی شدیدمالی بحران کا شکارہوگئی ملازمین کوتنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی مشکل میں پڑگئی۔ فنڈزنہ ہونےپرادارےکےکئی اہم اموربھی بری طرح متاثرہونےلگے،ایڈمنسٹریٹرکی جانب سےبلدیہ عظمیٰ کےامور چلانے کیلئےسندھ حکومت سے ڈھائی ارب کی خصوصی گرانٹ طلب کی ہے،جس کیلئےایڈمنسٹریٹرکی جانب سےسندھ حکومت کوخط بھی لکھاگیاہے۔ خط میں کراچی میونسپل کارپوریشن کےمسائل بیان کئےگئےہیں،ذرائع نےبتایاکہ کے ایم سی کوپنشن کی ادائیگی کیلئےہر ماہ پندرہ کروڑروپےدرکارہوتےہیں جبکہ کےایم سی پرکےالیکٹرک کےایک ارب چھ کروڑروپےواجب الاادا ہیں، ذرائع کےمطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نےبھی ادائیگی کانوٹس جاری کررکھاہے۔