Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ حکومت کی سیاست بہت ہی افسوسناک ہے ، شہباز گل

سندھ حکومت کی سیاست بہت ہی افسوسناک ہے ، شہباز گل
April 24, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت کی سیاست بہت ہی افسوسناک ہے ، صوبے میں سیاسی انتقام کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  کل پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئیں ،  سندھ میں بیانات کی حد تک سخت لاک ڈاؤن تھا، بہت زیادہ لاک ڈاؤن غریب بستیوں کیلئے تکلیف کا باعث ہوگا، کوئی انسان سارے انسانوں کو رزق نہیں دے سکتا، جن مزدوروں کی جیب میں پیسہ نہیں ان کے لیے تو یہ سخت کرفیو ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  جنوبی کوریا نے بغیر لاک ڈاؤن کیے کورونا پر قابو پایا،ہم سب کو ایک دوسرے سے دور رہنا ہےاحساس پروگرام پر سیاست نہ کی جائے، سندھ میں بیانوں کی حد تک سخت لاک ڈاؤن تھا، سندھ کو جتنی بھی کٹس دی گئیں اس پر سیاست کی گئی، کہا گیا کٹس  خراب ہیں۔