سندھ حکومت کا گرین لائن پروجیکٹ کیلئے رفاعی زمین دینے کا فیصلہ
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے گرین لائن پروجیکٹ کے لئے رفاعی زمین دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ قانون میں ترمیم کر کے چار ایکٹر زمین گرین لائن پروجیکٹ کے لئے استعمال کی جائے گی ۔
گرین لائن منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
رفاعی مقاصد کے لئے رکھی جانے والی بارہ ایکٹر زمین میں سے آٹھ ایکٹر گرین لائن کو دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
کےڈی اے کے موجودہ قانون کےتحت رفاعی پلاٹ کسی اور مقاصد کےلئے استعمال نہیں ہو سکتے ۔
اسی لئے سندھ سرکار نے زمین دینے کے لئے کے ڈی اے کے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
سرجانی ٹاون میں بارہ ایکٹر کی زمین اسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس سمیت دیگر رفاعی مقاصد کے لئے مختص ہے ۔
گرین لائن پروجیکٹ کے لئے اس زمین پر بس ڈپو تعمیر کرنا چاہتے ہیں ۔
اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ 4 ایکٹر زمین پر بس ڈپو اور 4 ایکٹرپر اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے ۔