Thursday, September 19, 2024

سندھ حکومت کا کینسر میں مبتلا سابق اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کینسر میں مبتلا سابق اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کرنے کا اعلان
July 9, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج سابق اولمپیئن نوید عالم کی مالی مدد کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کا ایک اور اچھا فیصلہ، کینسر میں مبتلا ہوجانے والے سابق اولمپیئن کے علاج کے لیے شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق اسپتال انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا وہ سندھ حکومت ادا کرے گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوید عالم کی بیماری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے اور کہا کہ نوید عالم کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے، سندھ حکومت دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے سابق اولمپیئن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔