Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سندھ حکومت کا کاروباری سرگرمیاں مشروط بحال کرنے پر غور

سندھ حکومت کا کاروباری سرگرمیاں مشروط بحال کرنے پر غور
April 29, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیاں مشروط بحال کرنے پر غور شروع کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کو ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ کاروباری سرگرمیوں کی مشروط بحالی سے 30 لاکھ سے زائد دکانداروں کو فائدہ ہو گا۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام میں کہنا تھا سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، جس کے نتیجے میں 335 نئے کیسز سامنے آئے جو کیے گئے ٹیسٹ کا 8.15 فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے، جو اچھی بات ہے، 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں، سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ سید مراد علی شاہ کا مزید  کہنا تھا کہ ضلع جنوبی کراچی میں 89، ضلع شرقی میں 53 اور ضلع وسطی میں 43 نئے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے، ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7-7 نے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6-6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5-5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوئے۔