سندھ حکومت کا ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق صوبے کےسرکاری ملازمین کی مالی مراعات میں 10فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پنشن میں بھی اضافےسمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں ، وفاقی حکومت نےبجٹ میں اپنے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے بجٹ اہداف طے کر لئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے دس سے زائد محکموں کی نئی اسکیمز بجٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انسانی حقوق ، جنگلات و جنگلی حیات ، اقلیتی امور کے محکموں کو نئی اسکیمز میں شامل نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سماجی بہبود ، خوراک اور سندھ ریونیو بورڈ کی بھی صرف جاری اسکیمز کیلئے بجٹ مختص کیا جائے گا۔