Saturday, July 27, 2024

سندھ حکومت کا سندھی نہ پڑھانے والے سکولوں کو بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا سندھی نہ پڑھانے والے سکولوں کو بند کرنے کا اعلان
May 12, 2015
سکھر(ویب ڈٰیسک)سندھ کے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو ہو نے سندھی نہ پڑھا نے وا لے پرائیویٹ اسکولوں کو بند کرنے کااعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام اس پر فوری عمل کرائیں ۔ سکھر میں محکمہ تعلیم میں با ئیو میٹرک سسٹم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ جو پرائیوٹ اسکول رجسٹرڈ نہیں وہ غیر قا نونی ہیں سرکا ری اسکو لوں کے بعد پرائیوٹ اسکولوں میں بھی با ئیو میٹرک سسٹم لے جا یا جا ئے گا تاکہ اگر وہاں پر کو ئی سرکا ری استادکام کررہا ہے تو اس کا پتہ چلا کر اس جیل کی ہوا کھلائی جائے۔ با ئیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا مقصدگھوسٹ اساتذہ اور ایسے اساتذہ کی نشا ندھی کرنا ہے جو بیک وقت دو دو یا تین تین ملازمتیں کر رہے ہیں اور ملک سے با ہر ہیں مگر تنخواہ سندھ حکو مت سے اٹھا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی ٹیچرز کو شو کا ز نوٹسز جا ری کر دیئے گئے ہیں ان کے جواب کا انتظا ر ہے جیسے وہ اس کا جواب دیں گے اس کے بعد ان کے خلاف کا رروائی کی جا ئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نصاب میں سیرت النبی سمیت خلفا ئے راشدین کے اسباق دو با رہ شامل کر دیئے گئے ہیں اور جو غلطیاں تھیں انہیں بھی درست کر لیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایسے اسکولوں کی تعداد ہزاروں نہیں چند ایک ہیں جن پر وہاں کے وڈیروں کے قبضے ہیں اس کا بھی تدارک کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کریکیولم تبدیل ہو نے کی وجہ سے نصاب کو ٹیسٹ کے طور پربھیجا گیا تھ۔ا۔