Wednesday, November 29, 2023

سندھ حکومت کا رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا معاملہ اسمبلی میں لے جانیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا معاملہ اسمبلی میں لے جانیکا فیصلہ
August 7, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرزاختیارات کی مدت میں ایک ماہ کااضافہ توہوچکالیکن توسیع کامعاملہ حل نہ ہوسکا،سندھ حکومت نےاختیارات میں توسیع کیلئےاسمبلی کاپلیٹ فارم استعمال کرنےکافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائیں سرکارنےگزشتہ ماہ پس وپیش کےبعدرینجرزکوحاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں ایک ماہ کااضافہ توکردیاتھاتاہم توسیع کی بات پراسمبلی پلیٹ فارم استعمال کرنےکافیصلہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  نہ صرف رینجرزکی قربانیوں کااعتراف کرتےہیں بلکہ ان کی خدمات کوملکی مفادمیں اہم قراردےچکےہیں۔ سیدقائم علی شاہ کی جانب سےاہم معاملےپرپارٹی قیادت اورگورنرسندھ سےبھی مشاورت کی گئی۔ یادرہےاےٹی اے4کےتحت رینجرزکوبھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ،اغوابرائےتاوان اوردہشت گردی میں ملوث ملک دشمن عناصرکےخلاف بغیرکسی وارنٹ کہیں بھی اورکسی بھی جگہ چھاپہ مارکارروائی،گرفتاری اورتفتیش کااختیارحاصل ہے۔